ترجمان ناگالینڈ فوج کا قابض بھارتی حکومت کیخلاف عوام پر متحد رہنے کیلئے زور، کہا نااہل قابض مودی سرکار حق خودارادیت کی آواز دبانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
ترجمان ناگالینڈ فوج کے جاری بیان کے مطابق اس دنیا میں ہمارے لیے ہماری سرزمین موجود ہے۔ اگر ہمارا وجود قائم ہے تو اس کیلئے ہمارے پاس ایک خطہ بھی موجود ہے۔ جلد اپنی سرزمین، اپنی تاریخ اور اپنے مستقبل میں ساتھ ہوں گے۔
ترجمان ناگالینڈ آرمی نے کہا کہ ہمیں اپنے آزاد وطن کیلئے متحد رہنا ہو گا۔ ہماری زمین، ہماری سیکیورٹی، ہمارا مستقبل خطرے میں ہے۔ اس کیلئے ایک ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارا گھر جل رہا ہو تو ہمیں خود کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ تمام لوگوں کو اپنے آزاد اور خودمختار وطن کیلئے آگے آنا چاہیے۔
ترجمان ناگالینڈ آرمی کے مطابق اپنی سرزمین کی حفاظت، اپنے مستقبل اور آزادی کیلئے آواز بلند کریں ہماری پہچان، ہماری آزادی، ہماری سرزمین کیلئے وقت قریب آ رہا ہے۔ ہم بہت خوش ہیں کہ آزادی کی تحریک میں عوامی قیادت آگئی ہے۔ بھارت سے آزادی کی تحریک اب ناگالینڈ کے عوام کی تحریک بن چکی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ہمارے مستقبل کے فیصلے اور ریفرنڈم کیلئے آواز اٹھائیں۔
ناگالینڈ آرمی کے ترجمان نے واضح کر دیا کہ قابض بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر ، جونا گڑھ ، ناگالینڈ جیسے کئی علاقوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کے بہن بھائی جلد قابض بھارت سے جان چھڑا کر آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔