ویڈیو: گاڑی کو راستہ نا ملنے پر 2 خواتین کا خاتون پر تشدد

ویڈیو: گاڑی کو راستہ نا ملنے پر 2 خواتین کا خاتون پر تشدد

(ویب ڈیسک )  متاثرہ خاتون پر خواتین کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نے متاثرہ خاتون کو زمین پر گراکر پر تھپٹروں کی بارش کرڈالی۔

اس حوالے سے پولیس حکام  کا کہنا ہے  کہ  میمونہ نامی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، میمونہ نامی خاتون پر تشدد کا واقعہ 16 اگست کو گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ   پولیس نے ریڈ کرکے 2 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے،قانون سب کے لیے برابر ہے، پولیس کمزور طبقات خواتین بچوں کے حقوق کی محافظ ہے،شہریوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

Watch Live Public News