جی میل میں ایک نیا فیچر شامل کر لیا گیا

جی میل میں ایک نیا فیچر شامل کر لیا گیا
کیپشن: جی میل میں ایک نیا فیچر شامل کر لیا گیا

گوگل کی سب سے مشہور ای میل سروس جی میل نے میٹریل 3 ایکسپریسو ڈیزائن اور ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن پہلی بار جون میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے مزید بہتر کیا گیا ہے۔ گوگل نے اس نئے ڈیزائن کو جی میل سرچ بار کا حصہ بنایا ہے۔ یہ براؤزر سے ہیمبرگر بٹن اور پروفائل سوئچر کو ہٹا دیتا ہے جس کا مقصد صارف کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ تاہم یہ نیا ری ڈیزائن ابھی تک تمام جی میل صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا ہے۔

دوسری جانب جی میل میں ایک نیا فیچر Mark as Red بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فیچر جون سے آزمایا جا رہا تھا اور اب اسے تمام لوگوں کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کو جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے لیے جی میل میں ڈیلیٹ اور ریپلائی بٹن کے درمیان ایک نیا بٹن شامل کیا جائے گا۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے، اگر وہ ای میل نہیں پڑھنا چاہتے لیکن اسے ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہتے تو وہ مارک ایز ریڈ بٹن استعمال کر سکیں گے۔

Watch Live Public News