سیلاب متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم  کی جا رہی ہیں ، پی ٹی اے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم  کی جا رہی ہیں ، پی ٹی اے

(ویب ڈیسک ) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پی ٹی اے کی جانب سے کنیکٹیویٹی کی فراہمی اور مفت کالز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اس نازک وقت میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز ) کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ریلیف اقدامات کے تحت، سی ایم اوز کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز ( یعنی ایک ہی نیٹ ورک پر کالز ) فراہم کی جارہی ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ  ان اقدامات کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ صارفین زیر و بیلنس کے باوجود اپنے اہلِ خانہ اور ایمر جنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق  اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائنٹس بحال کی جاچکی ہیں۔ پی ٹی اے، سی ایم اوز کے قریبی تعاون سے ، باقی ماندہ سائنٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں سروسز کی بحالی ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے سی ایم اوز کی بروقت کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں بلا تعطل کنیکٹیویٹی یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ پی ٹی اے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام خدمات کی مسلسل نگرانی جاری رکھے گی اور عوام کو بر وقت آگاہ کرتی رہے گی۔

Watch Live Public News