ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، ریاستی اداروں اور قومی پالیسیوں کے خلاف سخت موقف پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی ناراض ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اعلامیہ پر دستخط نہیں کئے۔
پیپلز پارٹی کے نئیر بخاری اور ن لیگ کے سینٹر عرفان صدیقی اے پی سی میں شریک ہوئے ، دونوں رہنماؤں نے اے پی سی میں اپنی اپنی جماعتوں کا موقف پیش کیا۔
دونوں ارکان نے اے پی سی اعلامیے پر دستخط نہیں کئے،دونوں ارکان ایمل ولی کے ساتھ پریس کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔