وزیر اعلی مریم نواز کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیر اعلی مریم نواز کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پنجاب میں ممکنہ طوفانی بارشوں  کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ، پولیس، ریسکیو  کو ضروری پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی۔انہوں نے  ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ  ڈپٹی کمشنرز پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

وزیراعلی مریم نواز  نے  بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے  کوہ سلیمان رود کوئیوں میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے پیشگی انتظامات کا حکم دیا۔اس کے علاوہ مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی ا قدامات کا حکم بھی دیا۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مری اور متصل علاقوں کی طرف سیاحتی سفر  پر پابندی پر اتفاق کیا گیا۔ کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر سیاحوں کی نقل وحمل محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے پنجاب فوری متحرک، درکار وسائل مہیا کرنے کے لئے سرگرم ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے پنجاب  نے ڈپٹی کمشنرز کو طوفانی بارشوں کے پیش نظر دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر آبی گزر گاہوں کے ارد گرد آبادیوں کے لئے کشتیاں،لائف جیکٹ اور دیگر سامان مہیا کردیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ  دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کو یقینی بنایا جائے ۔ دریاؤں نہروں و ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظرنہانے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت  کی گئی۔

انہوں نے  دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارو ں پر پولیس پٹرولنگ کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلی مریم نواز نے اپیل کی کہ  والدین بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں۔

Watch Live Public News