ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود، میگزین، دستی بم اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔