پاکستان اور قطر کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان اور قطر کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
کیپشن: پاکستان اور قطر کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ویب ڈیسک: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور تہران دونوں ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ایسا ملک نہیں جو ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے کرے۔ ان کے مطابق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی مدت صرف پابندیاں ختم کرنے اور جوہری مسئلے کے حل کے لیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایم او یو کی خلاف ورزی کے باعث تاحال مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔ ان کے بقول امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے چند ہفتوں بعد ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

ایرانی ترجمان نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک بحری آمدورفت کے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنی ثابت قدمی کے ذریعے مخالفین کے اندازوں کو غلط ثابت کرچکا ہے اور پاکستان، قطر اور عمان کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مفاہمتی یادداشت میں نام نہاد 60 روزہ ڈیڈ لائن کی کوئی شرط شامل نہیں تھی۔

Watch Live Public News