پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھال لی

(ویب ڈیسک ) پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھال لی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ترجمان و وزارت خارجہ اور  ایڈیشنل سیکرٹری تخفیف اسلحہ و بین الاقوامی سلامتی طاہر اندرابی اقوام متحدہ کی کانفرنس ان ڈس آرمامینٹ کے نئے صدر ہوں گے،اس حوالے سے طاہر اندرابی  آئندہ ہفتے جنیوا میں کانفرنس کے اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے،تاہم اس دوران وہ ترجمان وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کرینگے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ صدارت کی مدت میں پاکستان کا کردار بنیادی طور پر کانفرنس کی کارروائی کو منظم، متوازن اور اتفاقِ رائے کی بنیاد پر آگے بڑھانا ہے، بحثیت  صدر طاہر  اندرابی کانفرنس کی سالانہ رپورٹ بھی تیار کریں گے جسے  ممبران کی منظوری کیلئے پیش کیا جائگا ، پاکستان کی تیار کردہ رپورٹ میں کانفرنس کی پورے سال کی کارروائی، ایجنڈے پر ہونے والی بحث، مذاکرات اور کانفرنس کے کام کی تفصیل شامل ہوگی۔

 ترجمان دفترخارجہ  نے بتایا کہ سالانہ رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لئے ایک قرارداد کی ڈرافٹنگ اور منظوری کے لئے مذاکرات کرائے گا، اس قرارداد کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ماہ نومبر میں منظور کروایا جائے گا، پاکستان اپنی صدارت کے دوران کانفرنس کے 2027 کے ایجنڈے کی تیاری کے لیے مشاورت اور مذاکرات میں سہولت کاری فراہم کرے گا،بحثیت صدر کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ پاکستان  اس ہفتے “خلا میں اسلحہ کی دوڑ کے روک تھام (PAROS) پر اہم مباحثہ منعقد کروا ئیگا ۔

ترجمان دفترخارجہ  کا کہنا ہے کہ بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی روک تھام (PAROS) کے سلسلے میں امریکہ  اور یورپی ممالک کی پوزیشن  چین اور روس کی پوزیشن سے  باہم متصادم و مخالف ہے،بحثیت صدر پاکستان کا ان اختلافات کے حل کے لئے پل کا کردار ادا کرنا چیلنج ثابت ہوگا،کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے خاتمہ، جوہری جنگ کی روک تھام، منفی سلامتی کی ضمانتیں خصوصی طور پر زیر غور آئیں گی،انشقاق پذیر مواد سے متعلق معاہدہ (FMCT) اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھی غور کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق کانفرنس میں فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت (AI)، عالمی و علاقائ امن اور تزویراتی استحکام بھی زیر غور آئیں گے، کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت پاکستان کو عالمی سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے اہم مباحث میں ایک نمایاں سفارتی کردار فراہم کرے گی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ موجود صورتحال میں پاکستان کا کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کی صدارت سنبھالنا اہم ہے، پاکستان کی صدارت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب کانفرنس میں جوہری تخفیفِ اسلحہ، میزائلوں میں شفافیت اور تزویراتی استحکام پر اہم سرگرمیاں جاری ہیں،حال ہی میں 41 ممالک نے کانفرنس میں طویل فاصلے کے بیلیسٹک میزائل و اسپیس لانچ سے کم از کم 24 گھنٹے پیشگی اطلاع دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا، اقوام متحدہ سی ڈی بین الاقوامی سطح پر تخفیفِ اسلحہ کے معاہدے اور اسلحہ پر کنٹرول پر مذاکرات کے لئے قائم شدہ دنیا کا واحد مستقل کثیرالجہتی فورم ہے، اقوام متحدہ کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ میں 65 رکن ممالک ہیں۔

Watch Live Public News