امریکا نے مزید 20 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، نئی پالیسی یکم جنوری سے نافذ

امریکا نے مزید 20 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، نئی پالیسی یکم جنوری سے نافذ
کیپشن: امریکا نے مزید 20 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، نئی پالیسی یکم جنوری سے نافذ

ویب ڈیسک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو یکم جنوری 2021 سے نافذ ہوں گی۔

نئی پالیسی کے تحت شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی، برکینا فاسو اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کے امریکا سفر پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا رکھنے والوں کو بھی پابندی کا سامنا ہوگا۔

جن ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان میں انگولا، انٹیگوا و باربوڈا، بنین، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیر، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

یہ تازہ ترین اقدامات صدر ٹرمپ کے سابقہ فیصلوں کا حصہ ہیں، جن میں جون میں افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکا ایسے افراد کو روکنا چاہتا ہے جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس نئے اقدام سے سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی تعداد 35 ہو گئی ہے، اور اس میں زیادہ تر افریقی ممالک شامل ہیں۔

Watch Live Public News