پاکستان کےشمالی علاقہ جات کے دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل دور کی نئی تاریخ رقم

پاکستان کےشمالی علاقہ جات کے دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل دور کی نئی تاریخ رقم
کیپشن: پاکستان کےشمالی علاقہ جات کے دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل دور کی نئی تاریخ رقم

ویب ڈیسک: شمالی علاقہ جات کے دشوار گزار پہاڑی جغرافیہ کے باوجود اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کوقومی ترجیحات میں شامل کر دیا۔

ایس سی او کا جدید نیٹ ورک گلگت بلتستان اور آزادجموں وکشمیر میں خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔ نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے برعکس ایس سی او نے ناقابل رسائی علاقوں میں بھی نیٹ ورک پہنچادیا ہے۔ ایس سی اونے دشوارگزار پہاڑی سلسلوں میں ہائی الٹیٹیوٹ ٹاورز نصب کرکے مواصلاتی تاریخ میں نئی مثال رقم کردی ہے۔

ڈیجیٹل دور کے منصوبے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (NGMS) کے فیز 4 کے تحت 4G اور 5G کی فراہمی کے بعد ایس سی او کا کردار مزید مستحکم ہو گیا ہے۔ ایس سی او نے 4G اور بعد ازاں 5G نیٹ ورک کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار کر دی ہے۔ جدید فائبر آپٹک اور بیک ہال نیٹ ورک نے شمالی علاقوں میں ڈیٹا اسپیڈ اورسروس کوالٹی کو نمایاں طور پربہتربنایا گیا ہے۔

ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں واضح بہتری سےمقامی نوجوانوں کے لیے آن لائن تعلیم اور روزگار کےنئے باب کھل گئے ہیں۔ ایس سی او کی سرمایہ کاری عوامی ضرورت اور ریاستی ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس سی او کی ٹیکنالوجی اپگریڈیشن نے گلگت بلتستان اور آزادجموں وکشمیرکوعالمی ڈیجیٹل نظام کے ساتھ براہ راست جوڑ دیا ہے۔ ڈیجیٹل رسائی میں اضافے سے مقامی معیشت، ای کامرس اور فری لانسنگ کے مواقع فروغ پارہے ہیں۔ جدید نیٹ ورک سے نوجوان اپنے دیہی اوردور افتادہ علاقوں میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

Watch Live Public News