ویب ڈیسک: قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل، پی آئی اے کی بولی کے لئے چاروں کنسورشیم کے فنانس اور ایچ آر ماہرین نے ریکارڈ حاصل کر لیا۔
تمام کنسورشیم اپنی بڈ 23 دسمبر کو بولی میں پیش کرینگے۔ پی آئی اے کے پاس اس وقت 34 طیارے اور 90 سے زائد روٹس موجود ہیں۔ پی آئی اے ملازمین کی مجموعی تعداد ساڑھے 7 ہزار،کنسورشیم کو ریکارڈ اور تفصیل فراہم کر دی گئی۔
پی آئی اےکی یومیہ ڈومیسٹک،انٹرنیشنل روٹس سےکُل آمدنی ، پائلٹس،ایئرکرافٹ انجینئرز، فضائی میزبانوں، گراؤنڈاسٹاف کی تفصیلات کنسورشیم کو فراہم کر دی گئیں۔
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پی آئی اے خریداری کرنے والے کنسورشیم کے ذمے نہیں ہو گی۔ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے شفاف عمل کے تحت بولی کو میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
کیپشن: قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل