پاک بحریہ کی ہنگور کلاس آبدوز غازی چین کے شہر ووہان میں لانچ

پاک بحریہ کی ہنگور کلاس آبدوز غازی چین کے شہر ووہان میں لانچ

ویب ڈیسک: پاک بحریہ کی ہنگور کلاس آبدوز غازی چین کے شہر ووہان میں لانچ کردی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز کی لانچنگ کی گئی جو کہ پاک بحریہ کا اہم سنگِ میل ہے، چین میں زیر تعمیر پاک بحریہ کی تمام چار آبدوزیں سی ٹرائلز کے آخری مراحل میں داخل ہیں۔

پاکستان اور چین کے درمیان آٹھ ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ ہے، چار آبدوزیں چین جبکہ چار پاکستان میں کے ایس اینڈ ای ڈبلیو میں تیار کی جا رہی ہیں۔

ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، نئی آبدوزیں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، منصوبہ پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

Watch Live Public News