(ویب ڈیسک ) مالی سال 2025-26 کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدات میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات 1.799 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔نومبر 2025 میں آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات 356 ملین امریکی ڈالر رہیں۔
آئی سی ٹی شعبے نے 1.583 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا۔ آئی سی ٹی سیکٹر دیگر شعبوں کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا۔ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں آئی سی ٹی شعبہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔