پرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جائے،امریکا

 پرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جائے،امریکا
کیپشن: پرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جائے،امریکا

ویب ڈیسک: محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ' مداخلت یا دھوکہ دہی کے دعوؤں کی پاکستان کے قانونی نظام کے تحت مکمل اور شفاف طریقے سے تفتیش کی جانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکہ نے پاکستان میں انتخابی عمل میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اظہار رائے کی آزادی اور پرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جائے۔

وائس آف امریکہ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے تحریری جواب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انتخابی ریلیوں میں بے ضابطگیوں کےخلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی ریلیوں سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام متعلقہ افراد سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور انجمن سازی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہیں، یہ سب جمہوریت کی بنیاد ہیں۔

Watch Live Public News