بافٹافلم ایوارڈ2025 کا رنگارنگ میلہ فلم "کنکلیو"نے لوٹ لیا

بافٹافلم ایوارڈ2025 کا رنگارنگ میلہ فلم
کیپشن: بافٹافلم ایوارڈ2025 کا رنگارنگ میلہ فلم "کنکلیو"نے لوٹ لیا

ویب ڈیسک: بافٹا فلم ایوارڈ 2025 کا میلہ فلم ’’ کنکلیو’’ نے 12نامزدگیوں اور 4 ایوارڈز کے ساتھ جیت لیا۔

2025 کے بافٹا فلم ایوارڈز  کی تقریب لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقد ہوئی، اداکار ڈیوڈ ٹینینٹ  نے تقریب کی  میزبانی کی۔ 

تقریب کی اہم بات یہ تھی کہ اس سال اس میں شاہی نمائندگی نہیں تھی۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی ولیم اپنی مصروفیات کی بنا پر تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

برٹش فلم ’’ کنکلیو’’ نے بہترین فلم اور بہترین برطانوی فلم کے ایوارڈ جیتے جبکہ فلم ’’بروٹلسٹ’’ نے بہترین اداکار اور بہترین معروف اداکار سمیت چار ایوارڈ جیت لئے۔

" کنکلیو" نے 12 نامزدگیوں کے ساتھ برتری قائم رکھی۔جن میں سے 4نامزدگیوں میں ایوارڈ بھی حاصل کرلیے۔اس کیٹیگریز میں شاندار برطانوی فلم اور بہترین فلم کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

پیریڈ ڈرامہ "دی بروٹالسٹ" نے چار ایوارڈز جیتے جن میں بریڈی کاربیٹ کے لیے بہترین ہدایت کار اور ایڈرین بروڈی کے لیے بہترین معروف اداکار شامل ہیں۔

انگریزی زبان کے علاوہ بہترین فلم اور بہترین معاون اداکارہ:

"ایمیلیا پیریز" نے انگریزی زبان  کے علاوہ  بہترین فلم اور Zoe Saldaña  نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ  جیت لیا۔

کیرن کلکن نے بھی معاون اداکار کے زمرے میں فلم "اے ریئل پین" کے لیے مکی میڈیسن نے "انورہ" کے لیے معروف اداکارہ  کا بہترین ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین فلم:

بہترین فلم کے لئے فلم ’’انورہ’’ بروٹلسٹ ، اے کمپلینٹ ان نون’’ اور ایملیا پئیرز اور کنکلیو کو نامزد کیا گیا تاہم ’’ کنکلیو’’ بہترین فلم کے بافٹا ایوارڈ کی فاتح رہی۔

بہترین برطانوی فلم:

بہترین برطانوی فلم کے لئے فلم ’ برڈ’ ، فلم ’بلٹز’ فلمکنکلیوفلم گلیڈی ایٹر ٹو’ فلم ’ ہارڈ ٹرتھس’ فلم ’ نی کیپ’ اور فلم ’ لی ’   فلم ’ لو لائز بلیڈنگ ، فلم ’ آؤٹ رن’ اور فلم ’ ویلاس اینڈ گرومٹ:وینجینس موسٹ فاؤل’ نے نامزدگیاں حاصل کی تھیں تاہم بہترین فلم کا ایوارڈکنکلیو’ لے اڑی۔

بہترین برطانوی مصنف کی کیٹگری:

برطانوی مصنف ، پروڈیوسر یا ڈائرکٹر کی بہترین فلم کی کیٹیگری میں فلم ہورڈ، نی کیپ، مونکی مین، سنتوش ، اور سسٹر مڈ نائٹ نے نامزدگی حاصل کی لیکن یہاں بھی فلم کنکلیو فاتح رہی ۔

بہترین چلڈرن اور فیملی فلم:

بہترین چلڈرن اور فیملی فلم کی کیٹگری میں فلم فلو، کنسیوکس کنگڈم، دی وائلڈ روبوٹ ، ویلاس اینڈ گرومٹ:وینجینس موسٹ فاؤل’ نامزدہوئیں اور فلم ویلاس اینڈ گرومٹ:وینجینس موسٹ فاؤل’ نے بافٹا ایوارڈ 2025 اپنے نام کیا ۔

غیرانگریزی زبان کی بہترین فلم:

غیر انگریزی زبان کی بہترین فلم  کیٹگری میں فلم آل وی امیجن ایز لائٹ، ایملیا پیرئیز، آئی ایم سٹل ہیر ، نی کیپ، اور فلم دی سیڈ آف سکارسڈ فگ کو نامزدگیاں ملیں اور فلم ایملیا پئیریز نے ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین ڈاکیومنٹری:

بہترین ڈاکیومینٹری کی کیٹگری میں ڈاکیو منٹری فلم بلیک باکس ڈائریز، ڈاٹرز نو ادر لینڈ، سپرمین: دی کرسٹوفر ریو اور ول اینڈ ہارپر نے نامزدگیاں حاصل کیں تاہم فلم سپرمین: دی کرسٹوفر ریو نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین اینی میٹڈ فلم:

بہترین اینی میٹڈ فلم کی کیٹیگری میں فلم فلو ، ان سائیڈ آوٹ ٹو، دی وائلڈ روبوٹ اور ویلاس اینڈ گرومٹ:وینجینس موسٹ فاؤل’ نامزدہوئیں اور فلم ویلاس اینڈ گرومٹ:وینجینس موسٹ فاؤل’ فاتح رہی۔

بہترین فلم ڈائریکٹر:

بہترین فلم ڈائریکٹر کی کیٹگری میں فلم انورہ کے لئے شان بیکر، فلم کنکلیو کے لئے ایڈورڈ برجر، فلم ڈیون پارٹ ٹو کے لئے ڈینس ویلی نیو فلم ایملیا پئیریز کے لئے جیکوئس اڈیارڈ   فلم دی بروٹلسٹ کے لئے بریڈی کوربٹ اور فلم دی سبسٹانس کے لئے کورالی فارجئیٹ کو نامزدگیاں حاصل ہوئی تھیں تاہم   بافٹا ایوارڈ فلم دی بروٹلسٹ کے لئے بریڈی کوربٹ کے نام رہا۔

بہترین اڈاپٹڈاسکرین پلے:

بہترین اڈاپٹڈ اسکرین پلے کے لئے فلم اے کمپلینٹ ان نون، کنکلیو، ایملیا پئیریز ، نکل بوائز، سنگ سنگ کو نامزد کیا گیا تھا تاہم فلم کنکلیو نے اعزاز جیت لیا

اوریجنل اسکرین پلے ایوارڈ:

اسی طرح اوریجنل اسکرین پلے  کے ایوارڈ  کیلئے نامزدگی   فلم اے رئیل پین  کے لئے جیسی آئزن برگ، فلم انورہ کے لئے شان بیکر فلم نی کیپ کے لئے رچ پیپئٹ، فلم دی بروٹلسٹ کے لئے بریڈی کوربٹ اور مونا فسٹولڈ اور فلم دی سبسٹانس کیلئے کوریلی فارجئیٹ کو ملی تاہم جیسی آئزن برگ نے فلم اے رئیل پین کے لئے ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین مرکزی کردار:

بہترین مرکزی کردار کے لئے ٹموتھی شلیمت کو فلم اے کمپلیٹ ان نون ، رالف فائنس کو فلم کنکلیو کے لئے ہیو گرانٹ کو فلم ہئیرٹک کے لئے کولمین ڈومنگو کو فلم سنگ سنگ کے لئے ۔ سیبسشئان سیٹن کو فلم دی اپرنٹس کے لئے  اور آڈریان بروڈی کو فلم دی بروٹلسٹ کے لئے نامزدگی حاصل ہوئی تھی ۔ بافٹا ایوارڈ فلم بروٹلسٹ کے ہیرو آڈریان بروڈی کے نام رہا۔

بہترین ہیروئن:

بہترین ہیروئن کے لئے مکی میڈیسن کو فلم انورہ کے لئے کلارا صوفیہ گیسکن کو فلم ایملیا پئیریز کے لئے ماریانا جین بیپٹسٹ کو فلم ہارڈ ٹرتھ کے لئے سائرس رونن کو فلم آؤٹ رن کے لئے ڈیمی مور کو   فلم دی سبسٹانس کے لئے اور سنتھیااریو کو فلم وکڈ کے لئے نامزدکیا گیا تاہم فلم انورہ کی ہیروئن مکی میڈیسن نے دوڑ جیت لی۔

بہترین معاون اداکار:

بہترین معاون اداکار کیلئے ایڈورڈ نورٹن کو فلم اے کمپلینٹ ان نون سے ، کائرن کلکن کو فلم اے رئیل پین کےلئے ، یرابوری سوف کو فلم انورہ کے لئے کلئیرنس مکلن کو فلم سنگ سنگ کے لئے جیریمی سٹرونگ کو فلم دی اپرنٹس کے لئے جبکہ گائے پئریز کو فلم دی بروٹلسٹ کے لئے نامزذ کیا گیا۔ فلم اے رئیل پین کے لئے کائرن کلکن بافتا ایوارڈ کے فاتح ٹھہرے۔

معاون اداکارہ:

بہترین معاون اداکارہ کے لئے ازابیلا روزیلینی کو فلم کنکلیو کے لئے سلینا گومز کو فلم ایملیا پئیریز کے لئے زوئے سلڈانہ کو فلم ایملیاپئیریز کے لئے فیلسیٹی جونز کو فلم دی بروٹلسٹ کے لئے جیمی لی کرٹس کو فلم دی لاسٹ شو گرل کے لئے اور آریانہ گرانڈے کو فلم وکڈ کے لئے نامزد کیا گیا تاہم ایوارڈ فلم دی بروٹلسٹ کے لئے زوئے سلڈانہ کے حصے میں آیا۔

بہترین سینماٹوگرافی:

بہترین سینماٹوگرافی کے لئے فلم کنکلیو ، ڈیون پارٹ ٹو ، ایملیا پئیریز  نوسفیراٹو، اور دی بروٹلسٹ کو نامزد کیاگیا تاہم ایوارڈ دی بروٹلسٹ نے جیتا۔

بہترین ایڈیٹنگ:
بہترین ایڈیٹنگ کے لئے فلم انورہ ، کنکلیو، ڈیون پارٹ ٹو ، ایملیا پیرئیز، اور نی کیپ کو نامزد کیا گیا تھا اور ایوارڈ فلم کنکلیو نے جیت لیا ۔

بہترین سپیشل ویژیول ایفیکٹس :

بہترین سپیشل ویژیول ایفیکٹس کے لئے فلم بیٹر مین ، ڈیون پارٹ ٹو ، گلیڈی ایٹر ٹو، کنگڈم آف دی پلینٹ آف دی ایپس اوروکڈ کو نامزدگیاں ملی تھیں تاہم فلم ڈیون پارٹ ٹو نے بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ جیت لیا۔

Watch Live Public News