انسانی اسمگلنگ میں ملوث ASFکاسابق اہلکارگرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ASFکاسابق اہلکارگرفتار
کیپشن: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ASFکاسابق اہلکارگرفتار

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے سابق اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم اے ایس ایف میں بطور کارپول تعینات رہا، اور سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پایا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں شاہدرہ لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی ملزمان نے 2 شہریوں کو بوسنیا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 40 لاکھ روپے بٹورے اور شہریوں کو پہلے وزٹ ویزے پر شارجہ بھجوایا۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ملی بھگت سے متاثرین کے پاسپورٹس پر بوسنیا کے جعلی ویزے لگائے، متاثرین نے مذکورہ ویزوں پر شارجہ سے بوسنیا جانے کی کوشش کی تو انہیں شارجہ سے واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈائریکٹر لاہور زون کا کہناہے کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی سمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

Watch Live Public News