(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے 4 بجکر 6 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 27 کلومیٹر زیرزمین تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے 40 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
خیال رہے کہ چند روزقبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی ، سوات، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اورگہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلو میٹر پرتھا۔