سیونگ اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟نصاب مقرر

سیونگ اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟نصاب مقرر
کیپشن: سیونگ اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟نصاب مقرر

ویب ڈیسک: وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ کے مطابق 2026ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے طے پایا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم رمضان کو کسی بھی اکاؤنٹ میں موجود رقم اگر اس نصاب سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کا حساب کیا جائے گا اور کٹوتی کی گئی رقم اسٹیٹ بینک میں قائم سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

Watch Live Public News