ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یووراج سامرا ن نے سنچری اسکور کر کے پاکستان کے احمد شہزاد کا 12 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
منگل کو کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر سامرا کی شاندار سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ یووراج نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیل کر 19 سال اور 141 دن کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یووراج سامرا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی ایسوسی ایٹ نیشن کی جانب سے سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے قبل احمد شہزاد نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 22 سال اور 127 دن کی عمر میں بنگلادیش کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے 174 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے گروپ ڈی سے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔