(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آئندہ چند دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو پہلا انجکشن لگایا جائے گا۔ ایک ماہ بعد دوسرا انجکشن لگایا جائے گا جس سے ان کی طبیعت میں مزید بہتری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا علاج راولپنڈی/اسلام آباد کے بہترین ہسپتال اور ماہر ترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری رہے گا۔ان کی فیملی کو ہر مرحلے پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت واضح کرتی ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ہمارے لیے تمام قیدی برابر ہیں اور ان کی صحت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے اور بے بنیاد ابہام نہ پھیلایا جائے۔ افسوس کہ تحریک انصاف اپنی اندرونی تقسیم چھپانے کے لیے اس حساس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔