ویب ڈیسک: برونائی، عمان اور سنگاپور میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برونائی دارالسلام میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ عمان میں بھی چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سنگاپور اور دیگر کئی ممالک میں بھی چاند کی رؤیت نہ ہونے کے بعد حکام نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ19 فروری بروز جمعرات سے شروع ہوگا۔