(ویب ڈیسک ) سوئی سدرن کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کیلئے ماہ رمضان المبارک کے دوران گیس کا شیڈول جاری کیا ہے۔رمضان میں سحری تا افطار گیس سپلائی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔
سوئی سدرن کے ذرائع کے مطابق صبح 3 بجے تا رات ساڑھے 10 بجے تک گیس سپلائی بحال رہے گی۔