این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
کیپشن: این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 17 سے 19 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 20 اگست کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 اگست تک مکمل ہوگی۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 28 اگست تک دائر کی جاسکیں گی، جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 3 ستمبر تک فیصلے کرے گا۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 4 ستمبر کو جاری کی جائے گی، جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 8 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 27 ستمبر، بروز اتوار ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ نشست رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News