ویب ڈیسک : وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس ایک قانونی معاملہ ہے اور تحریک انصاف میں اتنی سیاسی پختگی ہونی چاہیے کہ عدالتی معاملات کو سیاسی معاملات سے نہ جوڑا جائے۔ عمران خان صدر زرداری سے رحم کی اپیل کر سکتےہیں۔
انھوں نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پوزیشن میں نہیں کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 14 سال قید کی سزا کے بعد عمران خان کے لیے حکمنامہ جاری کرے مگر ’ہاں ایک شخص کے پاس یہ اختیار ہے۔‘
وزیر قانون نے کہا کہ قیدی اور سربراہ مملکت یعنی صدر کے درمیان یہ معاملہ ہوسکتا ہے۔ ’اگر عمران خان صدر آصف علی زرداری کو پرسی پٹیشن ( رحم کی اپیل ) دیں تو وہ انھیں معافی دلا سکتے ہیں۔
میں قانون کا طالبعلم ہوں، مزید اس پر بات نہیں کروں گا۔
وہ کہتے ہیں کہ ’آرٹیکل 45 کے تحت سربراہ مملکت یعنی صدر کے پاس یہ اختیار ہے اور اس پر عدالتی فیصلے بھی ہیں۔’اگر کوئی صدر کو رحم کی اپیل کرتا ہے اور صدر کو لگتا ہے کہ وہ رحم کے قابل ہیں تو وہ معاف کر سکتے ہیں۔
کیپشن: zardari is authori\ed to accept mercy petition of imran
سورس: google