ویب ڈیسک : اسرائیلی یرغمالیوں کی ڈیل کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے 33 فہرست شائع۔ رہا ہونےوالوں کے غزہ میں استقبال کی تیاریاں کی جائیں نتن یاہو کاحکم، فلسطینی حریت پسندوں کی رہائی کے لئے اسرائیلی ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں۔
اتوار کے روز رہائی پانے والے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیاہے۔
نام یہ ہیں: لیری الباگ، اِتزاک ایلگارت، کرینہ ایریف، اوہد بین امی، ایریل بیباس، یارڈن بیباس، کفیر بیباس، شیری بیباس، اگام برجر، گونن رومی، ڈینییلا گلبوا، ایملی دماری، ساگوئی ڈیکل چن، آئیر ہارن، عمر وینکرٹ۔ ، الیگزینڈر ساشا تروفانوف، اربیل یہود، اوہاد یاہلومی، ایلیا کوہن، یا لیوی، ناما لیوی، اوڈڈ لیفشٹز، گاڈی موشے موزز، ابراہم (ایویرا) مینگیسٹو، شلومو مانٹزور، کیتھ سیموئیل سگل، ساچی ایڈان، اوفر کالڈیرون، تال شوہم، ڈورون اسٹین بریچر، عمر شیم توو، ہشام ال۔ سید، ایلی شرابی
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے آج جمعے کے روز ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکراتی ٹیم نے نیتن یاہو کو آگاہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو آزاد کرنے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسیروں کے استقبال کی تیاری کی جائے جو سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں یرغمال ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کا مذاکراتی وفد قطر کے دار الحکومت دوحہ سے تل ابیب کے لیے روانہ ہو گیا۔ جہاں یہ وفد منظوری سے قبل اسرائیلی کابینہ کو معاہدے پر بریفنگ دے گا۔
دوسری طرف فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لئے بھی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اسرائیل میں قید حریت پسندوں کی آزادی کےلئے اسرائیلی ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئی ہیں جن پر ممکنہ طور پر ہفتے کےروز فیصلہ آجائے گا اتوار کی چھٹی کے باعث ان کو جیلوں سے کل ہی رہا کردیا جائے گا ۔