ویب ڈیسک: دس روپے کے بینک نوٹ کے مستقبل سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو یہ جائزہ لے گی کہ دس روپے کا بینک نوٹ برقرار رکھا جائے یا اسے ختم کر دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دس روپے کے بینک نوٹ کی پیداواری لاگت کا تفصیلی جائزہ لے اور اس کا موازنہ دس روپے کے سکے سے کرے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کون سا ذریعہ زیادہ مؤثر اور کم خرچ ہے۔
کمیٹی اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، جن کی بنیاد پر دس روپے کے بینک نوٹ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔