بنگلادیش کا آئی سی سی کے وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار

بنگلادیش کا آئی سی سی کے وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار
کیپشن: بنگلادیش کا آئی سی سی کے وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار

ویب ڈیسک:   بنگلادیش نے آئی سی سی کے وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا، جس کے باعث وفد کا دورہ محدود ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ کے وینیوز سے متعلق معاملات پر بات چیت کے لیے آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔ وفد میں آئی سی سی کے ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، تاہم بنگلادیشی حکام نے صرف اینڈریو ایپہگریو کو ویزا جاری کیا۔

رپورٹس کے مطابق اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج بنگلادیش پہنچیں گے، جہاں وہ ورلڈکپ کے وینیوز کی ممکنہ تبدیلی پر حکام سے بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کھیلنے سے پہلے ہی انکار کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News