سندھ طاس معاہدے کیخلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

سندھ طاس معاہدے کیخلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی
کیپشن: سندھ طاس معاہدے کیخلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

ویب ڈیسک: سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے نے پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کر دی۔

امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی علاقائی کشیدگی بڑھائے گی۔ بھارت کا دُلہستی اسٹیج۔II منصوبہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف قدم ہے۔ بھارت پانی کو اسٹریٹجک ہتھیار بنا رہا ہے۔

 دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پانی کا بحران جنوبی ایشیا میں بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی ثالثی عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق بھارت پر مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے مہیا کرنا قانونی طور پر لازم ہے۔ پانی کو ہتھیار بنانے کی بھارتی کوشش عالمی عدالتوں اور بین الاقوامی قانون کی نظر میں ناقابل قبول ہے۔

Watch Live Public News