ملک میں پولیووائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید نمونے سامنے آگئے

ملک میں پولیووائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید نمونے سامنے آگئے

ویب ڈیسک: ملک بھرکےچالیس سیوریج نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق، ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے قومی ادارہ صحت بھیجوائے گئے تھے۔

40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پازیٹو جبکہ 87 سیوریج نمونے پولیو نیگیٹو ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 منفی اور ایک مثبت نمونہ رپورٹ،  سندھ میں سب سے زیادہ 23نمونوں میں پولیووائرس مثبت پایا گیا۔

پنجاب کے 6سیوریج نمونے پولیوکے حوالے سے مثبت نکلے، خیبرپختونخوا کے 8سیوریج نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی۔

بلوچستان میں دو نمونوں میں پولیووائرس پایاگیا جبکہ آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے نمونےپولیوسے پاک نکلے، سال 2026 کی پہلی قومی پولیو مہم ملک بھر میں 2 تا 8 فروری کو منعقد کی جائے گی۔ 

Watch Live Public News