ویب ڈیسک: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 84,421 ایچ آئی وی/ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں، جو نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
وزیر صحت کے مطابق ایڈز کے مریض زیادہ تر پنجاب اور سندھ میں ہیں، اور ملک بھر میں 98 علاجی مراکز کے ذریعے انہیں مفت اینٹی ریٹرووائرل تھراپی فراہم کی جا رہی ہے۔