ویب ڈیسک: لاہور میں کاہنہ کے سنٹرل پارک ایف بلاک میں واقع گھر سے 3 لاشیں برآمد، پولیس کا کہنا تھا متوفین میں باپ اور 2 بیٹے شامل، لاشیں ایک ماہ پرانی معلوم ہوتی ہیں۔
پولیس کے مطابق متوفین میں باپ نعمان، بیٹا عمران اور کامران شامل ہیں، لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں، لاشیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے ہلاکت کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔
جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے،ہلاکت کی وجوہات سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔