بھاری اکثریت سے ایک بار پھر یورپی یونین کی منتخب صدرکون؟نام سامنے آگیا

بھاری اکثریت سے ایک بار پھر یورپی یونین کی منتخب صدرکون؟نام سامنے آگیا
کیپشن: بھاری اکثریت سے ایک بار پھر یورپی یونین کی منتخب صدرکون؟نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک: مالٹا سے تعلق رکھنے والی رہنما روبرٹا میٹسولا مسلسل دوسری مرتبہ یورپی پارلیمان کی صدرمنتخب ہو گئی ہیں۔ وہ باآسانی پارلیمانی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مالٹا سے تعلق رکھنے والی روبرٹا میٹسولا قدامت پسند یورپی پیپلز پارٹی کی رہنما ہیں۔ انہیں منگل 16 جولائی کے روز دوسری مدت کے لیے یورپی پارلیمان کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے یورپی قانون سازوں سے اپیل کی کہ بداعتمادی اور تقسیم کے بجائے اختلاط کی سیاست کریں، تاکہ سیاسی قطبیت کا خاتمہ ہو۔

2022میں میٹسولا 20برسوں میں پہلی مرتبہ یورپی یونین کی پارلیمان کی خاتون صدر منتخب ہوئی تھیں۔ وہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط موقف کی حامل ہیں اور یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت دینے کی بھی حامی ہے۔ اسی تناظر میں میٹسولا کے انتخاب پر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی تہنیت کا پیغام بھیجا ہے۔

پارلیمانی سربراہ کے انتخاب میں یورپی پارلیمان کے 623 موجود ارکان میں 562 قانون سازوں نے میٹسولا کے حق میں ووٹ دیا۔ یورپی پارلیمان میں صدر کے عہدے کے لیے اتنی بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والی وہ پہلی رہنما ہیں۔ یورپی پارلیمان کی صدارت ایک رسمی عہدہ ہے، جو ڈھائی برس کے لیے ہوتا ہے۔

دوبارہ انتخاب کے بعد اپنے خطاب میں میٹسولا نے کہا، ''ہمارے معاشروں میں قطبیت نے تصادم کی سیاست اور سیاسی تشدد پیدا کیا ہے۔‘‘

اس وقت 45 سالہ میٹسولا نے مزید کہا، ''ہمیں دائرے کی سوچ کو توڑنا ہو گا۔ ہمیں لوگوں کا اختلاط درکار ہے۔ ہمیں کسی کو بھی خود سے دور نہیں کرنا۔‘‘

Watch Live Public News