روس نے دنیا کے طاقتور ترین جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

روس نے دنیا کے طاقتور ترین جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
کیپشن: روس نے دنیا کے طاقتور ترین جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

ویب ڈیسک: روس نے اپنے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل “سرمت” کا کامیاب تجربہ کر لیا، جسے روسی صدر  پیوٹن نے دنیا کا طاقتور ترین جوہری میزائل قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی اسٹریٹیجک میزائل فورسز کے کمانڈر سرگئی کاراکائیف نے صدر پیوٹن کو میزائل کے کامیاب تجربے پر بریفنگ دی۔

روسی صدر نے اعلان کیا کہ “سرمت” میزائل کو رواں سال کے اختتام تک باضابطہ طور پر روسی فوجی سروس میں شامل کر لیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ جدید میزائل ہزاروں میل دور امریکا اور یورپ میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی ٹی وی پر نشر بیان میں پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ سرمت میزائل کے وارہیڈ کی طاقت مغربی ممالک کے مساوی نظاموں سے کئی گنا زیادہ ہے، جبکہ اس کی رینج 35 ہزار کلومیٹر تک بتائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل موجودہ اور مستقبل کے جدید ترین دفاعی نظاموں کو بھی چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے روس کی اسٹریٹیجک اور دفاعی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News