چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ

چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: چین نے آبدوز سے داغے جانے والے اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جس پر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان نے خطے میں سلامتی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈمی وارہیڈ سے لیس تجرباتی میزائل بحرالکاہل میں طے شدہ ہدف پر جا گرا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ معمول کی فوجی تربیتی سرگرمیوں کا حصہ تھا اور اسے بین الاقوامی قوانین کے مطابق انجام دیا گیا۔

چینی حکام کے مطابق میزائل تجربے سے قبل متعلقہ ممالک کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا اور اس دوران کسی مخصوص ملک یا ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اس تجربے سے آگاہ کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے چین سے اس نوعیت کے تجربات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ اگرچہ چین نے پیشگی اطلاع دی تھی، تاہم ان کے مطابق بیلسٹک میزائل تجربات خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

چین کی جانب سے اس تجربے کی تصدیق ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آسٹریلیا نے بحرالکاہل کے جزیرہ ملک فجی کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جسے خطے میں سکیورٹی تعاون کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی اس پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور جوہری صلاحیت سے متعلق میزائل تجربات علاقائی استحکام کے لیے مناسب نہیں۔

Watch Live Public News