سپریم کورٹ فیصلےکےبعدحکومت فسطائیت پراتر آئی ہے،اسد قیصر

سپریم کورٹ فیصلےکےبعدحکومت فسطائیت پراتر آئی ہے،اسد قیصر
کیپشن: سپریم کورٹ فیصلےکےبعدحکومت فسطائیت پراتر آئی ہے،اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو۔ ہم پارلیمنٹ کے ساتھ سڑکوں پر بھی مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ رات کو ہمارے رکن اسمبلی معظم جتوئی کو ناجائز طور پر اٹھایا گیا ہے،رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر کا تقدس بھی پامال کیا گیا،ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اٹھایا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں، جب پارلیمنٹرینز کے ساتھ یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا ہوگا؟۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے،سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے،انکا خیال ہے کہ پی ٹی آئی دبائیں گے یا انکو اپنے حق سے دور رکھیں گے یہ انکی غلط فہمی ہے،آپ کا مقابلہ پارلیمنٹ اور سٹرکوں پر بھی کریں گے،ہم آئین وقانون کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہمیں اس حد تک نہ لیکر جائیں کہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہ ہو،ہمیں دیوار سے لگانا چھوڑ دیں۔

Watch Live Public News