سانحہ سوات: ڈوبنے والے 14 سالہ بچے کی لاش 20 روز بعد مل گئی

سانحہ سوات: ڈوبنے والے 14 سالہ بچے کی لاش 20 روز بعد مل گئی

(ویب ڈیسک ) 14 سالہ عبداللہ کی لاش 20 روز بعد بریکوٹ غالیگے سوات سے ملی۔

سانحہ سوات میں ڈوپنے والے 10 افراد میں سے  14 سالہ  عبداللہ نامی بچے کی لاش  20 روز بعد بریکوٹ غالیگے سوات سے مل گئی ہے۔ عبداللہ کی شناخت اہل خانہ کی تصدیق کے بعد کر لی گئی۔

ضروری کارروائی کے بعد جسد خاکی ڈسکہ  کیلئے  روانہ کردی گئی۔

یاد رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں 17افراد ڈوب گئےتھے، جن میں سے 4 کو بچالیا گیا تھا اور 12 کی لاشیں ملیں تھی جب کہ 14 سالہ عبد اللہ کی تلاش جاری تھی۔ڈوبنے والوں میں 10 کا تعلق سیالکوٹ، 6کا مردان اور1شخص سوات کارہائشی تھا۔

Watch Live Public News