(ویب ڈیسک) آئی سی سی کے مطابق محمد نواز کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی ہے۔
آئی سی سی نے آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سنا دی۔محمد نواز کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز کو تین مہینے کے لیے نااہل کیا گیا، محمد نواز کی نااہلی یکم مئی تک تھی، نواز نے رضاکارانہ مطعلی اختیار کر لی تھی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد نواز نے خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا،محمد نواز نے ثابت کیا کہ ممنوعہ مادہ ورلڈکپ سے باہر استعمال کیا،ممنوعہ مادے کے استعمال کا تعلق کھیل کی کارکردگی سے نہیں تھا۔
آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے لے کر یکم مئی تک محمد نواز کا تمام رکارڈ کلعدم قرار دیا گیا۔