پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین خرید لی

پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین خرید لی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی ہے۔ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو شامل ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے۔ 2کروڑ75 لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینو فارم کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے۔ سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔ 9جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں 1ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔