مذاکرات کا وقت گیا، 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں: شیخ رشید

مذاکرات کا وقت گیا، 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں: شیخ رشید
کیپشن: مذاکرات کا وقت گیا، 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں: شیخ رشید

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے، تیس اگست تک سیاست سے دور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے غزہ، فلسطین، کشمیر سمیت تمام قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کی تعداد بہت کم ہوچکی ہے، ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، کھربوں کے ٹیکس لگا دئیے گئے ہیں، لوگ بجلی کے بل اور سکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، انہوں نے 24 کروڑ عوام کو ننگی بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی، تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں۔

انہوں نے عمران خان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین ہے تو یہ پی ٹی آئی ہے، ایک فرد ہی جماعت ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میرے سیاسی تجزیہ کے مطابق ان کو وزیراعظم چاپلوسی کرنے والا چاہیے، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلا کردی میلہ میلہ، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

Watch Live Public News