فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کاواشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کاواشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب
کیپشن: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کاواشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سےخطاب

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کو سراہا اور انہیں پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔شرکاء نے آپریشن "بنیان مرصوص / معرکۂ حق" میں مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھرپور انداز میں سراہا۔

ملاقات کے دوران جنرل عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کو سراہا اور انہیں پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیا۔انہوں نے پاکستان کی معیشت، وقار اور بین الاقوامی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کا خصوصی ذکر کیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی تجاویز اور تجربات آرمی چیف کے ساتھ شیئر کیے۔

جنرل عاصم منیر نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ مسلسل رابطے، مشاورت اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

ملاقات ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، آرمی چیف اور اوورسیز پاکستانیوں نے ایک محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News