ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب جسٹس صداقت علی خان نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔
چوہدری تنویر کو چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، چوہدری تنویر نے اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جو مسترد ہونے کے بعد انہیں پولیس نے عدالتی احاطے سے حراست میں لے لیا۔
یہ مقدمہ تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں درج ہے اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔