ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا، معائنہ کرانے کے بعد میں وہ میو ہسپتال لاہور سے روانہ ہوگئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دائیں کندھے کی ایم آر آئی کی گئی، مریم نواز میو ہسپتال میں ایم آر آئی ٹیسٹ کروانے پہنچیں۔
مریم نواز کے کندھے میں تکلیف کے باعث میو اسپتال پہنچیں ، وزیراعلیٰ مریم نواز میواسپتال میں ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایم آر آئی ٹیسٹ مکمل کیا گیا ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا میو ہسپتال کا دورہ بھی کیا , وزیر اعلیٰ پنجاب سرجیکل ٹاور میں گئیں , وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے خوش آمدید کہا , چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد، ایم ایس ڈاکٹر احتشام الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔