(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی میں 24 جولائی تک توسیع کردی ہے۔اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پی اے اے نوٹم میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک توسیع کر دی۔بھارتی طیاروں (سول و فوجی) پر پابندی 16 جون شام 5 بجکر 50 منٹ سے 24 جولائی صبح 4 بجکر 59 منت تک ہوگی۔
