بلوچستان کا آئندہ مالی سال2026-27کا بجٹ پیش کردیا گیا

بلوچستان کا آئندہ مالی سال2026-27کا بجٹ پیش کردیا گیا

(ویب ڈیسک )   بلوچستان کے آئندہ مالی سال2026-27کا بجٹ ایوان میں پیش  کردیا گیا۔

وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی  کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم  1089.26 ارب روپے  ہے،آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل تخمینہ 1134.92 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لئے غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 797 ارب  روپے ہے ،مالی سال 2026-27کے لئے ترقیاتی اخرجات کا حجم 206 ارب روپے ہے ۔

میر شعیب نو شیروانی نے کہا کہ مالی سال 2026-27کا بجٹ بھی سرپلس ہوگا ،بجٹ میں تعلیم ، صحت اور امن و امان کو ترجیح دی جارہی ہے ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے لئے 127 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کے لئے 31 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،محکمہ صحت کے لئے 96 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیف سٹی پروجیکٹ کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،امن و امان کے لئے 90 ارب روپے سے زائد  مختص کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News