پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 17 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 17 مارچ 2021

نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوا، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف واپس آنا چاہیں تو24 گھنٹے میں انتظامات کرسکتے ہیں، فضل الرحمان کو کہا تھا آپ کے ساتھ ہاتھ ہوگا، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ اچھا ہے

جعلی راج کماری کی سیاست زمیں بوس ہوگئی، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کاجنازہ اٹھ گیا، غیر فطری اتحاد اپنےعبرتناک انجام کوپہنچ گیا ہے، آصف زرداری نے نوازشریف کے لالچی چہرے کو بھانپ لیا تھا

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا فردوس اعوان کے بیان پر ردعمل، کہا خادمہ جی ہم جمہوری لوگ ہیں، جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے، حکومت مریم نواز کو دھمکیوں سے کمزور نہیں کرسکتی، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ نیب کا ادارہ آزاد اور بااختیار نہیں

تحریک انصاف حکومت نے دہائیوں سے ملک پر مسلط رہنے والوں کا گند صاف کیا، شہباز گل کہتے ہیں معیشت کے بنیادی مسائل کو حل کرکے وزیراعظم کی سوچ کے مطابق ایک فلاحی ریاست کیطرف قدم بڑھایا ہے، مفاد پرست ٹولے کی ذاتی مفادات کیلئے لڑی جانے والی جنگ کل اپنے انجام کو پہنچی

لانگ مارچ اور استعفے دو الگ آپنشنز ہیں، شازیہ مری کہتی ہیں لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنا مناسب نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے استعفوں کو آخری آپشن رکھا تھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ استعفے سلیکٹڈ کیلئے “ایٹم بم” کی طرح استعمال ہونے چاہئیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔