اومنی گروپ کے لاہور میں بے نامی پلاٹس منجمند

اومنی گروپ کے لاہور میں بے نامی پلاٹس منجمند

لاہور (پبلک نیوز) نیب نے اومنی گروپ کے لاہور میں بے نامی پلاٹس منجمند کر لئے۔ نیب راولپنڈی کا فیصلے کی توثیق کے لئے احتساب عدالت سے رجوع۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے اومنی گروپ کے لاہور میں بے نامی پلاٹس منجمند کر لئے۔ ماڈل ٹاون بلک سی میں پلاٹ نمبر 86اور 97 منجمند۔ دونوں پلاٹس سندھ بنک سے فراڈ قرض کے لئے گروی رکھوائے گئے تھے۔

نیب کے مطابق عبدالغنی مجید نے بے نامی کمپنی کے نام پر 300 ملین کا قرض لیا تھا۔ عدالت نے درخواست 29 مارچ کو دلائل کے لئے مقرر کر دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔