”حالیہ سینیٹ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا“

”حالیہ سینیٹ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا“

اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات میں عدم شفافیت کا معاملہ، وزیر اعظم عمران خان حرکت میں آ گئے ہیں۔ انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔

خط میں انھوں نے لکھا ہے کہ چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ہوجائیں۔ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا۔ میں نے ہر سطح پر شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات کی بات کی۔

سپییکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں میری جماعت نے اوپن بیلٹنگ کا مطالبہ کیا۔ ہم قومی اسمبلی میں بل لائے اور سپریم کورٹ بھی گئے۔ سپریم کورٹ نے انتخابات کو شفاف بنانے کی ہدایت کی۔ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ووٹ کی شفافیت جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔ کرپٹ پریکٹسز کو روکنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔