پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
لاہور: پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروایا جائے گا۔معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ورانٹس کی تکمیل، سرچ ورانٹس کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی۔ معاہدے کے مطابق پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے، تحریک انصاف کی طرف سے شبلی فراز اور علی خان فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی اتوار کی بجائے پیر کے روز جلسہ کرے گی۔ جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی ریلی نکالنے سے کم از کم پانچ دن پہلے آگاہ کرے گی۔ عمران خان کی سکیورٹی کے لیے بنائی گی گائیڈ لائنز پر عمل ہوگا۔ معاہدے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سکیورٹی کے لیے متعلقہ حکام کو درخواست دے گی۔ سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ معاملات کے لیے فوکل پرسن شبلی فراز ہونگے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔