شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عطاءتارڑ

شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عطاءتارڑ
کیپشن: Those who make fun of the sacrifices of the martyrs do not deserve any concession, Attatar

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے،لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہمارا مشن ہے۔آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے، پاکستان آ کر احتجاج کریں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ ہمیں ملک کو ہم آہنگی کیساتھ آگے لے کر چلنا چاہئے، ہمیں قومی مسائل پر اکٹھا ہوناچاہئے،شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہدا کے اہلخانہ کیساتھ کھڑےہیں۔

ان کا کہناتھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس اور عوام نے قربانیاں دی ہیں،شہدا کی توہین اور تضحیک کسی صورت قابل قبول نہیں،ایک سیاسی جماعت پہلے بھی شہدا کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیار  کر چکی ہے، ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی ٹیم ان اکاؤنٹس کے پیچھےہے، اس کے پیچھے لوگوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سو مرتبہ سیاسی تنقید کریں، خداراشہدا کے خلاف تو ایسا مت کریں، بارڈر کے پار پاکستان مخالف لابی بھی اس گھناؤنی مہم میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے، قومی یکجہتی اور سلامتی کیلئے ہمیں اکٹھے ہونا چاہئے،کچھ ریڈ لائنز کو عبور نہیں کرنا چاہئے، تنقید برائے اصلاح کریں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ  ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کی تنظیم نو پر بھی کام کیا جارہا ہے،کوئی دن نہیں گزرتا جب وزیراعظم معیشت سے متعلق کوئی میٹنگ نہ کرتے ہوں،سیاسی استحکام کے نتیجے میں بھی معاشی استحکام آتا ہے، وزیراعظم روز کی بنیاد پر اقتصادی معاملات پر میٹنگ کررہے ہیں، ملکی معاشی صورتحال فوری اقدامات کی متقاضی ہے،خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔